سعودیہ جانیوالی خاتون کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 75 کیپسول برآمد 

image

پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے 75 کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتارکرکے20 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد، جی ٹین میں گاڑی سے 2.670 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار جبکہ کاک پل گاڑی میں چھپائی گئی 1.3 کلو آئس برآمد کرکے خاتون سمیت ملزم کوگرفتارکرلیا۔

جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے  ساڑھے  تین کلو گرام ہیروئن برآمد  جبکہ  حیدرآباد میں ہوٹل کے قریب خاتون سے 2.5 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر الآصف بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد اور پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور اور کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.280 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلر مافیا کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا جانا تشویشناک ہے، خواتین کا استحصال روکنے کے لئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.