مصر کے قدیم تعلیمی ادارے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا اعلان

image

مصر کے شہر قاہرہ میں قائم قدیم دینی تعلیمی ادارے جامعہ الازہر نے پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد نے وفاقی وزیر تعلیم کی درخواست پر کیا۔

مصر کے مفتی اعظم نے کہا کہ جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس دینی تعلیم کیساتھ ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دے گا جس سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے میں مدد ملے گی۔

ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے طالب علموں کو الازہر یونیورسٹی بھیجنا چاہئے تاکہ انہیں ایک ہزار سال قدیم ادارے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے ، جامعہ الازہر خواتین کی تعلیم کا کٹر حامی ہے ، اس وقت جامعے میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.