ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد ، کرم کے 2 دیہات میں آج بنکرز تباہ کئے جائیں گے

image

کرم میں قیام امن کیلئے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا جس کے تحت بالش خیل اور کر کلی میں آج بنکرز تباہ کئے جائیں گے۔

امن معاہدے کے تحت بنکرز تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گا، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم نے اپر اور لوئر کرم کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو خط لکھ دیا۔

کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی، نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ڈپٹی کمشنر نے خط میں لکھا ہے کہ بنکرز کے خاتمے کیلئے ضروری مشینری کا بندوست کیا جائے، بنکرز خاتمے کے وقت ایکسیئن کی موجودگی ضروری ہے۔

معاہدے کے تحت بنکرز کو مسمار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے اپر اور لوئر کرم کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.