پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اسپیکر سے رابطہ ، عمران خان سے ملاقات کا امکان

image

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کی بدولت پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی دو روز میں عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

مذاکرات کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصراور عمرایوب سے رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر بات چیت کی۔

عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل رہی ، تاخیر کی وجہ ایاز صادق کی عدم موجودگی ہے ، علی امین

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا پہلے بھی میری ذمہ داری نہیں تھی اور اب بھی نہیں تاہم ملاقات کروانے کی کوشش کروں گا۔

اسپیکر نے مذاکراتی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے حکومتی حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد امکان ہے کہ آئندہ دو روزکے دوران مذاکراتی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ پی ٹی آئی ٹیم ملاقات کے بعد اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.