بلوچستان: تین دنوں میں کوئلے کی کان کے تین حادثات میں 14 کان کن ہلاک

image
بلوچستان میں گذشتہ تین دنوں کے دوران کوئلے کی کان کے تین حادثات میں مجموعی طور پر 14 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

اتوار کی صبح ہرنائی میں کوئلے کان کے ایک حادثے میں دو کان کنوں کی موت ہوگئی جس کے بعد بلوچستان میں گزشتہ تین دنوں کے دوران کوئلے کے کان کے حادثات میں مرنے والے کان کنوں کی تعداد 14 ہوگئی-

 پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ نے اردو نیوز کو بتایا کہ ہرنائی کے کان میں چھ کان کن پھنس گئے تھے جن میں سے چار کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا-  جبکہ دو کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ان کے مطابق متاثرہ کان کنوں کا تعلق سوات سے ہے۔

 لیویز کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکال کر آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں ہیں۔

ایک روز قبل دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ملبہ تلے دب کر قلعہ سیف اللہ کا رہائشی کانکن محمد رمضان ہلاک ہوگیا تھا-

قبل ازیں کوئٹہ کے قریب کوئلہ کی ایک کان میں گیس دھماکے کے بعد پھنسے مزید سات کان کنوں کی لاشیں 60 گھنٹے بعد اتوار کو نکال لی گئیں۔

کوئٹہ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور سنجیدی میں نجی کمپنی یونائیٹڈ مائز کی کوئلہ کان میں یہ حادثہ جمعرات کی شام 6 بجے میتھین گیس بھر جانے کے باعث پیش آیا تھا۔

کام کا کہنا ہے کہ اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ آخری کان کن کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی نے اُردو نیوز کو بتایا کہ ’ملبہ گرنے سے کان کے اندر داخلہ ہونے کا راستہ بند ہوگیا تھا جسے ہٹانے میں وقت لگا۔ مائنز ریسکیو ٹیم مسلسل کام کررہی ہے اور اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔‘

ہرنائی کے کان میں چھ کان کن پھنس گئے تھے جن میں سے چار کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا- (فوٹو: پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن)

انہوں نے بتایا کہ ’پہلے دن ایک اور دوسرے دن تین کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں باقی سات کان کنوں کو تقریباً چار ہزار پانچ سو فٹ کی گہرائی سے نکالا گیا۔‘

چیف انسپکٹر مائنز نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ’غفلت کا مظاہرہ کرنے پر کان کے مالک اور جوڈیسر کے خلاف پولیس تھانہ ہنہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔‘

چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی نے اُردو نیوز کو بتایا کہ حادثہ سنجیدی میں پیش آیا جہاں یونائیٹڈ کمپنی کی ایک کوئلہ کان میں میتھین گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔

’گیس کے دھماکے کی وجہ سے کان مختلف مقامات پر منہدم ہو گئی اور 12 کان کن دو ہزار سے ساڑھے چار ہزار فٹ کی گہرائی میں اندر پھنس گئے تھے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.