بھارتی بورڈ نے فیملیز کو ٹور پر ساتھ لے جانے کے معاملے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا

image

بھارتی کھلاڑیوں کی مسلسل خراب کارکردگی اور شکستوں کی وجہ سے بھارتی بورڈ نے فیملیز کو ٹور پر ساتھ لے جانے کے معاملے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے موقع پر ختم کیا گیا پرانا اصول دوبارہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست پر بھارتی بورڈ کے حکام شدید برہم ہیں اور انہوں نے فیملیز کو ٹور پر ساتھ لے جانے کے معاملے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

کس ٹیم میں کون سے کھلاڑی، پی ایس ایل ٹیموں کے اسکواڈ مکمل

یہ آپشن بھارتی کرکٹ بورڈ کی میٹنگ میں سامنے آیا ہے، اس میٹنگ میں سلیکٹر اجیت اگارکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت بورڈ کے دیگر اراکین موجود تھے۔

بورڈ حکام کے مطابق دورے کے دوران فیملی کے ساتھ رہنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، نئے اصولوں کے تحت اب 45 دن تک ہونے والے بیرون ملک ٹور کے دوران کھلاڑی کی اہلیہ اور اہلخانہ صرف چودہ دن قیام کر سکتے ہیں جبکہ چھوٹی سیریز اور دوروں پر یہ قیام محض 7 دن تک رہ جائے گا۔

بھارت کرکٹ بورڈ نے یہ بھی اصول بنایا ہے کہ دورے کے دوران کوئی بھی کھلاڑی الگ سفر نہیں کرے گا، تمام کھلاڑی صرف ٹیم بس میں سفر کریں گے، کسی بھی کھلاڑی کو الگ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.