لاہور، ملتان میں مرغی مہنگی جبکہ پشاور میں سستی ہو گئی ہے۔
لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 11 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی آٹھ روپے مہنگی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کا گوشت 584 روپے کلو تھا۔
عالمی منڈی میں برینٹ کرؤڈ 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
لاہور میں زندہ برائلر کی تھوک قیمت 397 روپے جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 411 روپے کلو ہو گئی ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے کی سطح پر برقرارہے۔
پشاور میں برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 25 روپے کی کمی آ گئی، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 470 سے کم ہو کر 445 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
ملتان میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 379 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 393 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔