گردشی قرضہ12ارب روپے کم ہو کر 2381ارب روپے ہوگیا،اویس لغاری

image

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاور سیکٹر میں ہونے والی پیشرفت پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے سامنے 18آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی تجاویز پیش کی گئیں،اسپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس کو ایک پوائنٹ پر بجلی فراہمی کی اجازت دی گئی۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کی کمی

انتظامیہ کو خود کنکشن دینے، بل اکٹھا کرنے اور دیگر معاملات نمٹانے کی اجازت بھی دیدی گئی،اب ان صنعتی زونز کی انتظامیہ کو ایک پوائنٹ پر بجلی مہیا کی جائے گی۔

انتظامیہ کو بل اکٹھاکرنے اور نئے کنکشن دینے کا پورا اختیار ہوگا ،اس ضمن میں ایک مخصوص او اینڈ ایم میکینزم بنایا جارہا ہے۔

جسپریت بھمرا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

انہوں نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ12ارب روپے کم ہو کر 2381ارب روپے ہوگیا ہے،30جون 2024کو گردشی قرضہ 2393ارب روپے تھا ،جولائی تا نومبر 2024کی مدت میں ریکوری کی شرح 96فیصدپر پہنچ گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.