ریٹائرمنٹ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،قومی کرکٹراحسان اللہ

image

قومی کرکٹراحسان اللہ نے واضح کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں وہ پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا پی ایس ایل یا پھر قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنا، وہ ہرطرح کی کرکٹ کھیلناچاہتے ہیں۔

پی آئی اے کی پیرس پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم

انہوں نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ کوئی ٹیم منتخب کرلے گی مگر ایسا نہیں ہوا،وہ چار ماہ میں اتنی محنت کریں گے کہ جن لوگوں نے انہیں نظر انداز کیا وہ ہی دوبارہ ٹیم میں شامل کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ کو ایک روز قبل ڈرافٹنگ میں کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.