پاکستان کا محل وقوع ویسے ہی بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہاں کی زمین بے حد زرخیز جسے سونا سمجھا جاتا ہے۔
لیکن اس بار واقعی اس زمین نے سونا اگل دیا، جی ہاں! پاکستان میں لاکھوں تولے سونے کے ذخائر ملے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔
وزیر معدنیات پنجاب شیر علی گورچانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے سونے کے ذخائر نکالنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی ٰپنجاب کو کل سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، سونے کے ذخائر کی تصدیق کرنے میں پنجاب حکومت کو ایک سال لگا۔
جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی۔
یاد رہے کہ سابق نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔