مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ایسے لوگ ملنے آتے ہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں ، مگر بانی کلیئر ہیں وہ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان بتاتے ہیں کہ ان سے جیل میں پس پردہ بات چیت ہوتی ہے ، بانی سے ایسے لوگ ملنے آتے ہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے جو میری بات ہوئی وہ کلیئر ہیں اور پیشکش قبول نہیں کریں گے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کروں گا ، ڈیل ہوئی تو چھپ کر نہیں ہو گی۔