آرمی چیف سے ملاقات کی خبروں پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے؟

جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.