سخت سردی، ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کیپٹل ہل منتقلی کی پیشگوئی

image

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری  کے موقع پرسخت سردی کی پیش گوئی ہے۔

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کیپٹل ہل عمارت کے اندرمنتقل کرنےسے متعلق ٹرمپ  ٹیم کی کانگریس کی مشترکہ کمیٹی سے بات چیت جاری ہے تاہم مہمانوں کی صحت سے متعلق تشویش ہے۔

امریکا: ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ برقرار

تقریب حلف برداری کی کیپٹل ہل منتقلی سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرآگاہ کیا، کیپٹل ون ارینا پر وکٹری ریلی اوردیگرتقریبات پہلے سے طے شدہ مقامات پر ہوںگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق  آخری بار 1985 میں صدر رونالڈ ریگن کی تقریب حلف برداری ان ڈور منعقد ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.