اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرتا تو حکومت گرا دیں گے، اسرائیلی وزیر خزانہ

image

یروشلم: اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرتا تو حکومت گرا دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کر کے ایک عارضی فوجی حکومت بنائے۔ اور حماس کو شکست دینے کا اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

اپنی ہی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرتا تو حکومت گرا دیں گے۔ جنگ بندی معاہدہ سنگین غلطی اور حماس سے ہار مان لینے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے رہا یرغمالیوں کی فہرست نہ دی تو جنگ بندی نہیں ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم 

اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ جنگ بندی ہوئی تو حکومت گرا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ اور حماس نے قیدیوں کی فہرست اسرائیل کو فراہم کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے قیدیوں کی فہرست موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کے پہلے دن تین قیدی رہا ہوں گے۔ تکنیکی پیچیدگیوں اور مسلسل اسرائیلی بمباری کے باعث فہرست کی فراہمی میں تاخیر ہوئی۔ اور یہ بمباری جنگ بندی معاہدے میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت غزہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے یرغمالیوں کا تبادلہ ہو گا۔ اسرائیل 95 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.