پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری ، فاسٹ ٹریک کیٹگری کا دائرہ مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

image

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر ، فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔

غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس کا اجرا، 95 پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے ، اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی میسر ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور ، مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ کوبھی فاسٹ ٹریک کیٹگری میں شامل کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.