نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ، پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی

image

وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے نیو گوادر ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ، پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورپ پر لینڈ کر گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی اور 11 بجکر 15 منٹ پر ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

شدیددھند کے باعت لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ

کراچی سے گوادر پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کا وزیر دفاع خواجہ آصف نے استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت سول و عسکری حکام بھی موجود تھے، طیارے کو واٹر سیلیوٹ بھی دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے، یہ ایئرپورٹ سالانہ 4 لاکھ سے زائد مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف

پی اے اے کے مطابق 4 ہزار 300 ایکڑ پرمحیط نیو گوادر ایئر پورٹ آج مکمل طور پر فعال ہو گیا ، گوادر ایئر پورٹ منصوبہ گزشتہ سال دسمبر میں مکمل ہوا، نیو گوادرایئرپورٹ جدید کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.