اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
حکومتی مذکراتی کمیٹی کے کنوینر عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ حکومتی کمیٹی جواب کے حوالے سے چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔ حکومتی کمیٹی کی جانب سے جواب تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ حکومتی کمیٹی میں شامل دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے عمل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی، بیرسٹر گوہر
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر جواب تیار کر لیا۔ اور 9 مئی 2023 سے متعلق واقعات پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔