سپریم کورٹ،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

image

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ درخواستوں پر سماعت کرےگا،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے 27 جنوری کی سماعت کے نوٹسز جاری کر دئیے۔

حکومت کا 8فروری کو تعمیر اور ترقی کادن منانے کا اعلان

26ویں آئینی ترمیم کو تحریک انصاف، بار ایسوسی ایشن ،بارکونسل نے چیلنج کیا تھا،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف انفرادی حیثیت میں بھی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف تمام درخواستوں پر یکجا سماعت کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.