حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعطم شہباز شریف نے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس کی میزبانی پر خوشی ہے۔ حکومت اور عوام کی طرف سے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے۔ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اور دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ، جیلوں میں ہلاک قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس طلب

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ جبکہ ن لیگ نے نوجوانوں کے لیے تعلیمی وظائف سمیت مختلف منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ جس میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ ہماری حکومت نے ہمیشہ نوجوانوں کی ترقی و بہبود پر توجہ دی ہے۔ اور چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ملکوں کے درمیان شراکت داری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.