سونا مزید مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

image

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 14 ڈالر کے اضافے سے 2792 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پرآگئے۔

ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 291800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر 250171 روپے تک پہنچ گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.