سندھ، بلوچستان، لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

image

اسلام آباد: سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن وزارت قانون نے جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ سے اور جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججز نے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔

ججز کے خط میں کہا گیا تھا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے بامعنی مشاورت ضروری ہے۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کی خبریں زمینی حقائق سے دور ہوتی ہیں، وزیر داخلہ

خط میں مزید کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء مقدمات 2 لاکھ ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سنیارٹی کیسے تبدیل ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.