کینیڈا کی جوابی کارروائی ، امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا

image

چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نیا ٹیرف عائد کرنے پر کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیدیا۔

امریکی کی طرف سے کینیڈین درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی امریکی درآمدات پر ٹیرف 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں ، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کےعوام مقامی اشیاء خریدیں ، چھٹیاں بھی اپنے ملک میں ہی گزاریں۔

واضح رہے امریکہ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکہ بھیجی جانے والی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.