کینیڈا کا امریکہ کے خلاف جوابی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان، چین اور میکسیکو بھی ناراض

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ جبکہ تینوں ممالک نے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا 155 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کر رہا ہے۔
  • وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔
  • تینوں ممالک نے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے اعلان کیا ہےکہ کینیڈا 155 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کر رہا ہے۔
  • چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں اس کے ’غلط عمل‘ کے لیے مقدمہ دائر کرے گا۔
  • پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران 18 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مختلف آپریشنز میں 23 'دہشتگرد' بھی مارے گئے ہیں۔
  • حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سنیچر کے روز یرغمالیوں کی رہائی کے چوتھے مرحلے میں حماس نے غزہ میں دو مختلف تقاریب کے دوران تین اسرائیلی شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔ حماس کی جانب سے ان تین اسرائیلیوں کی آزادی کے بدلے میں اسرائیلی انتظامیہ نے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

کینیڈا کا امریکہ کے خلاف جوابی 25فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان، چین اور میکسیکو بھی ناراض


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.