سونا کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

image

کئی روز سے جاری اضافے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے نرخ 900 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے ہوگئے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 772 روپے گر کر 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 754 روپے رہا۔

ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 23 روپے اور 20 روپے کمی سے 3 ہزار 327 روپے اور 2 ہزار 852 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہو کر 2 ہزار 859 ڈالر پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل خالص سونے کے نرخ 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

4 فروری کو ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بُلندی پر پہنچنے کا سلسلہ جاری رہا تھا اور فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی تھی۔

اس سے قبل 31 جنوری کو سونے کے نرخ 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے تھے اور یہ سلسلہ یکم فروری (بروز ہفتہ) کے بعد گزشتہ روز (3 فروری) کو بھی جاری رہا تھا جب فی تولہ دام 2 لاکھ 92 ہزار 400 کی بُلند سطح پر پہنچے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.