امن اور ترقی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں، مولانا فضل الرحمان

image

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امن اور ترقی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں،قومی جرگے میں شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔

پشاورمیں پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جرگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،آج ہم امن کیلئے نکلے ہیں،ہمارے خطے میں امن نہیں،آج ہمارے حکمران امریکا اور مغرب کے غلام اور پیروکار ہیں۔

جنوری 2025 کے دوران 3 ارب ڈالرزترسیلات زر موصول

امریکا کہتا ہے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں آباد کر دیں ،نیتن یاہو کہتا ہے فلسطینیوں کو سعودی عرب میں آباد کیا جائے ،کیا فلسطینیوں کے گھر پر دوبارہ قبضہ کیا جائےگا؟

امریکا پھر غور کر رہا ہے کہ افغانستان میں جنگ چھیڑی جائے،ہم نے کہا قبائل کو اپنے فیصلے کرنے کاحق دیا جائے،ثابت کیے بغیر کسی پارٹی پر پابندی لگا نا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

تجاوزات خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ

ہم سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں،ہم سب کو اعتدال کے رویوں کی طرف جانا ہو گا،ہمیں قوم کو ایک کرنا ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.