عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہوگیا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر فی اونس یعنی 8 لاکھ 12 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی۔

ملک میں 10گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ59 ہزار 773 روپے ہوگیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں نے تجارتی جنگ اور مہنگائی کے خدشات کے پیش نظر سونے پر نظریں جما لی ہیں، سونے کی طلب میں اضافے کے باعث ریٹ بڑھ گئے ہیں.


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.