آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے

image

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آیا آئی ایم ایف کا وفد آج اہم ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کو ججوں کی تعیناتی یا تقرر کے طریقہ کار اور آئینی و قانونی معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام کے علاوہ آڈیٹر جنرل پاکستان سمیت مزید اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستان کے دورے پر آئے وفد نے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹرنگ فنانسنگ ٹیرارزم اتھارٹی حکام، کابینہ ڈویژن، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وفد کو دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ڈیجیٹلائزیشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف وفد کو ملاقاتوں کے دوران انسداد بدعنوانی اور مالی جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وفد نے فیڈرل لینڈ کمیشن اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اور زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.