حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کے مطابق قلات میں لیویز فورس کی چوکی پر حملے میں ایک لیویز اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ تاہم لیویز فورس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
- بلوچستان میں حکام کے مطابق لیویز فورس کی چیک پوسٹ پر نا معلوم افراد کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
- انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی ریلوے سٹیشن پر اچانک امڈ آنے والی بھیڑ میں بھگدڑ مچنے سے 18 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
- پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں کم از کم 15 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
- بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ٹاکری میں جمعے کو ہونے والے دھماکے کے خلاف سینیچر کے روز شاہرگ کے مقام پر لوگوں نے بطور احتجاج کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بطور احتجاج بند کیا۔
- افغانستان میں طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور جماعت انصار اللہنے افغانستان میں تربیتی مراکز قائم کر رکھے ہیں اور انھیں القاعدہ نیٹ ورک تربیت دے رہا ہے۔
قلات میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، لیویز کا ایک اہلکار ہلاک