پاکستان کی معیشت کے لئے اچھی خبر، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 485 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، انڈیکس میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، 11 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 10 پیسے ہو گئی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.