سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی سطح پر ایک بار پھر بڑھ گئیں۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری سے متعلق سرگرمیاں برقرار رہنے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 900ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غاب رہا، جس سے 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 700روپے کے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 458روپے کے اضافے سے 2لاکھ 59ہزار 945روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 350روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 872روپے 08پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔