رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی

image

رمضان المبارک سے قبل دالیں اور چاول ایکسپورٹ بند ہونے اور بھرپور کاشت ہونے کی وجہ سے سستے ہوگئے، مسور کی دال 20 روپے کم ہوکر 240 روپے اور باسمتی چاول 250 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے قبل دالیں اور چاول کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، جس کی وجہ بھرپور کاشت اور برآمدات میں کمی بتائی گئی ہے، مسور کی دال کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 240 روپے فی کلو ہوگئی، چنے کی دال 290 روپے فی کلو سے کم ہوکر 272 روپے فی کلو ہوگئی۔

اسی طرح مونگ کی دال ہول سیل میں 330 روپے سے کم ہوکر 300 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے، درمیانے درجے کا چاول 150روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، ٹوٹا چاول 150 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

ملک بھر میں باسمتی چاول 250 روپے سے 275 روپے فی کلو ہول سیل میں دستیاب ہے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ چاول کی ایکسپورٹ مزید کچھ عرصہ بند رہی تو قیمتیں مزید کم ہوجائیں گی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس بار چاول کی فصل کی بھرپور کاشت ہوئی ہے، بڑی مقدار میں چاول بیرون ملک فروخت کرنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم اب قیمتیں کچھ کم ہوئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.