صرف جرسی نئی ہے حرکتیں وہی پرانی۔۔ پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی ! صارفین نے میمز بنانے شروع کردیے

image

چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں یہ سنسنی خیز معرکہ شروع ہوا۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا، جبکہ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے پہلے اوور کا آغاز کیا۔ دونوں پاکستانی اوپنرز نے دھیرے دھیرے، ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا اور 6 اوورز میں 26 رنز بنائے۔ ایک موقع پر بابر اعظم نے خوبصورت کور ڈرائیوز کے ذریعے بھارتی فیلڈرز کو چیلنج کیا، لیکن اسی دوران 8.2 اوورز میں پاکستان کو پہلا جھٹکا لگا، جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم آج کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔ رضوان نے مزید کہا کہ ان کے کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کے لیے تیار ہیں، اور آج کی پچ سلو ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ بولنگ کو ترجیح دیتے، مگر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ان کی حکمت عملی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ روہت شرما نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس تجربہ کار بیٹرز کی بھرپور ٹیم ہے، اور آج کے میچ میں ہر کھلاڑی کا پرفارم کرنا ضروری ہوگا۔

پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم میں روہت شرما، شُبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، حرشت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو شامل ہیں۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سہی، جبکہ بھارت نے بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔ یہ میچ نہ صرف دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت رکھتا ہے بلکہ کرکٹ شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.