پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی توقع

image

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے فنڈنگ پر آئی ایم ایف وفد نے پاکستان پہنچ کر مذاکرات شروع کر دیے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے فنڈنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف وفد نے پیر کو ملاقاتوں کا آغاز وفاقی وزارت خزانہ سے تعارفی ملاقات سے کیا۔

اس کے بعد صوبہ سندھ اور کے پی کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتو ں میں وزارت منصوبہ بندی، خزانہ ، موسمی تبدیلی سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے گرین بجٹنگ کلائمٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی ٹریکنگ اور رپورٹنگ سمیت کلائمٹ بجٹنگ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے باقاعدہ درخواست کر رکھی ہے ۔

آئی ایم ایف کا وفد منگل کو پنجاب اور بلوچستان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کلائمٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن3روز قیام کرے گا، آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی دوسری ٹیم بیل آؤٹ پیکج کیلئے پہنچے گی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.