پاکستان میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، بارش کہاں اور کب تک؟

image

پاکستان میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں ملک خشک جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ابرآلود رہے گا اور کہیں کہیں بارش بھی متوقع ہے۔

جمعے کو اسلام آباد میں محکمہ موسمیات سے جاری موسم کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور گرد ونواح میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور وقفے وقفے سے بارش کے برسنے کا امکان بھی ہے۔

’راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال، گوجرانوالہ، اور قرب وجوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‘

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد ونواح میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا جبکہ مطلع جزوی ابر آلود ہوگا۔

’صوبے کے شمالی اضلاع میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔‘

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

’کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔‘

موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ ملک کے شمال میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پاکستان کے بیشتر علاقوں اور شمالی اضلاع میں گزشتہ تین دن سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی رواں ہفتے تین دن بارش ہوئی ہے۔ اس دوران پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے دو میچز بھی بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑے۔

جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈولڈ میچ بھی بارش کے باعث نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائںٹ دیا گیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ نہیں ہو سکا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.