چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف

image
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل سٹڈیم کراچی میں انگلینڈ کی پوری پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39ویں اوور میں ہی ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ بھی 37، جوس بٹلر 21 اور بین ڈکٹ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن اور ویان مولڈر نے تین، تین وکٹیں حاصل کی۔

انگلش کی ٹیم کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر مایوس رہی۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم انگلینڈ کا آغاز مایوس کن رہا۔

اوپنر فل سالٹ صرف آٹھ، بین ڈکٹ 24 اور جیمی سمتھ صفر پر پویلین روانہ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹرشپ قائم کی تاہم  ہیری بروک 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں جو روٹ بھی 37 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ان کے علاوہ لیام لیونگسٹون نو، جیمی اوورٹون 11، جوفرا آرچر 25، کپتان جوس بٹلر 21 اور عادل رشید دو رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ثاقب محمود پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن اور ویان مولڈر نے تین، تین، کیشو مہاراج نے دو، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ جنوبی افریقہ نے ایک میچ جیتا اور ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔

یوں پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کے پوائنٹس تین تین ہیں، یعنی برابر ہیں جبکہ انگلینڈ کے پاس کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

انگلینڈ کا سکواڈ

کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کا سکواڈ

کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن سٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو یانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.