جولائی تا دسمبر 2024 میں بناسپتی اور خوردنی تیل کی پیداوار میں کمی

image

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ملک میں 730350میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.82فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 751543میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔

اسی طرح گزشتہ 6 ماہ میں ملک میں 313819 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.49فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 315364 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبرمیں ملک میں 50777 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلے میں 2.40فیصد کم ہے،نومبرمیں ملک میں 52026 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.