اہم نکاتبلوچستان میں عسکریت پسندوں کی کوسٹل ہائی وے کی ناکہ بندیطورخم بارڈر کراسنگ دسویں روز بھی بند، فورسز میں جھڑپآئی ایم ایف مشن کے اسلام آباد میں حکومتی معاشی ٹیم سے مذاکراتپنجاب حکومت کے اشتہارات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستمحکمہ موسمیات کی اسلام آباد میں مزید بارشوں کی پیش گوئی پاکستان میں کارٹلز ہیں اور صارفین کو تحفظ حاصل نہیں، اسحاق ڈار
پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں کارٹلز کی کمی نہیں اور معاشرے میں صارفین کو ان سے زیادہ تحفظ حاصل نہیں۔منگل کو اسلام آباد میں مسابقتی (کمپیٹیشن) کمیشن کے ہیڈ آفس کی عمارت کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ادارے کو پاکستان کی ضرورت کے مطابق بنایا اور اس کمیشن کا بطور ریگولیٹر اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار نہایت اہم ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مسابقتی کمیشن اچھے فیصلہ کرتا ہے لیکن ان پر عدالتوں میں اسٹے لے لیا جاتا ہے۔ ’مافیا نے پاکستان میں سٹاک ایکسچینجز کے انضمام سے روکنے کی کوشش کی۔‘پاک افغان طورخم بارڈر کراسنگ دسویں روز بھی آمدو رفت کے لیے بندپاکستان میں سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ پیر کی رات پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان طورخم بارڈر پر دوبارہ جھڑپ ہوئی ہے۔حکام کے مطابق دونوں جانب سے فورسز نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہوئے۔حکام نے بتایا ہے کہ سرحدی گزرگاہ کی بندش کے باعث ہزاروں گاڑیاں پھنس چکی ہیں۔ جبکہ دونوں اطراف کے سکیورٹی حکام میں مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوا۔بلوچستان میں عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیابلوچستان کے شہروں گوادر، اورماڑہ اور پسنی کے درمیان نامعلوم عسکریت پسندوں نے ماکولہ کے مقام پر صوبے کو کراچی سے ملانے والی مکران کوسٹل ہائی وے کی ناکہ بندی بندی کر کے مسافر گاڑیوں کو روکا۔عینی شاہدین کے مطابق درجنوں مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک کر مسافروں کی شناختی دستاویزات دیکھیں۔اس دوران وہاں سے گزرنے والی کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی کو بھی روک کر اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا اور موبائل وین کو آگ لگا دی۔کوسٹل ہائی وے پولیس کے اے ایس پی عبدالحفیظ نے بتایا کہ مسلح افراد نے پولیس موبائل اور کراچی گوادر ایل پی جی لے جانے والے تین ٹینکروں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔ تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آئی ایم ایف مشن کے اسلام آباد میں حکومتی معاشی ٹیم سے مذاکراتعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے پاکستان میں حکومت کی معاشی ٹیم سے مذاکرات کے جاری ہیں۔منگل کو اسلام آباد میں وزارت خزانہ میں آئی ایم ایف مشن نے معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی صورتحال پر بات چیت کی۔ریونیو کلیکشن پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے آئی ایم ایف کے وفد کو مختصر بریفنگ دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مشن کے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ساتھ مزید بات چیت نجی ہوٹل میں شیڈول ہے۔پاکستان کے سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر مذاکرات میں شریک ہوں گے۔وزارت توانائی اور دیگر وزارتوں سے مذاکرات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی حکومت کے اشتہارات کے خلاف درخواستوزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے قومی اخبارات میں اشتہارات دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس فاروق حیدر نے شہری اشباء کامران کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز اور نواز شریف کی تصویر کے ساتھ عوامی پیسے کو اشتہارات کی مد میں خرچ کیا گیا۔’عوامی پیسے کو اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اشتہارات کی مد میں خرچ ہونے والی عوامی رقم کی تفصیلات بھی طلب کی جائے۔‘عدالت نے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔محکمہ موسمیات کی اسلام آباد میں مزید بارشوں کی پیش گوئیمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونوا ح میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔