بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا جس کے باعث سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 47 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس کی قیمت بڑھ کر 2,916 ڈالر پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔
سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 4ہزار200 روپےکا ہوگیا
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 115 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 48 روپے کے اضافے سے 3315روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 39 روپے کے اضافے سے 2842 روپے کی سطح پر آ گئی۔