چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدتِ واپسی میں توسیع کردی

image

چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔

وزارت خزانہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی، چین کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔

چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔

اعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.