حکومت کا ڈیجیٹل پرائزبانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ہوگی۔

ڈیجیٹل پرائز بانڈز چوری اور نقصان کے خدشات سے محفوظ ہوں گے جبکہ انعامی رقم پر ٹیکس لاگو ہوگا اور زکوٰۃ مستثنا ہوگی۔ پانچ سو، ہزار، پانچ ہزار اور 10 ہزار روپے کے بانڈز جاری کیے جائیں گے۔خریداری صرف نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا منظور شدہ چینلز سے ممکن ہوگی، قرعہ اندازی سہ ماہی بنیادوں پر ہوگی۔ انعامی رقم براہ راست لنک شدہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔

ڈیجیٹل بانڈز معیشت کو دستاویزی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، خریداری کے وقت نامزدگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ورثا کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے مطابق ادائیگی کی جائے گی، کاغذ کے بغیر بانڈز سے پرنٹنگ اور لاجسٹکس کے اخراجات ختم ہو جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.