ٹریلر کی ٹکر سے 15 برس کا لڑکا جاں بحق۔۔ ذمہ دار کون؟

image

کراچی کے ناردن بائی پاس پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بے قابو ٹریلر نے معصوم زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، 15 سالہ اویس اپنی موٹر سائیکل پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹریلر نے اسے کچل دیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اویس موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

یہ حادثہ ایک بار پھر کراچی میں خطرناک ڈرائیونگ اور بے قابو بھاری گاڑیوں کے باعث شہریوں کی عدم تحفظ کو اجاگر کرتا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ١٥ برس کے لڑکوں کا موٹر سائیکل چلانا قانونی طور پر غلط ہے اور یہ والدین کی بھی غلطی ہے جو کم عمر لڑکوں کو بائیک تھما دیتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.