تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے،نسیم شاہ

image

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کیے جانے پر کھل کر بول پڑے۔

عید الفطر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایک خصوصی ویڈیو میں نسیم شاہ نے کھلاڑیوں پر ہونے والی تنقید پر بات کی،اس موقع پر فخر زمان اورمحمد رضوان بھی موجود تھے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مستعفی

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے، جب شائقین تنقید کریں تو سمجھ آتا ہے کیونکہ انہوں نے کرکٹ نہیں کھیلی۔

لیکن جب سابق کھلاڑی جو دس، پندرہ سال کرکٹ کھیل چکے ہوں وہ بے جا تنقید کریں اور ذاتی معاملات پر بھی بات کریں تو مایوسی ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تجربہ کار سابق کرکٹرز جنہیں ہم لیجنڈز سمجھتے ہیں، اگر وہ تعمیری تنقید کریں تو اس سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے اور ہمیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا،اسپیکر قومی اسمبلی

سابق کرکٹرز ہماری کارکردگی پر بات کریں، اگر کوئی اچھی بولنگ یا بیٹنگ نہیں کر رہا تو اسے بتائیں کہ وہ کیا غلطی کر رہا ہے لیکن اگر یہ کہا جائےکہ کوئی بال کیسے بنا رہا ہے،کوئی بول کیسے رہا ہے، کسی نے شیو کیا ہے یا کوئی اشتہار کیا ہے تو یہ ذاتی زندگی پر تنقید ہوتی ہے جس پر کیا ہم ان کو بھی نظر انداز کرنا شروع کردیں جیسے شائقین کی باتوں کو کرتے ہیں؟

معروف دانشور اور پنجابی کے ادیب ڈاکٹر منظور اعجاز انتقال کرگئے

ہمارے بارے میں سابق کرکٹرز ایسی باتیں کریں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہ ہو تو وہ مناسب نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.