کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

image

نیوزی لینڈ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، اس موقع پر کرکٹرز نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی کرکٹرز نے ہملٹن میں نماز عید ادا کی، نماز عید کے بعد شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنائیں اور کھلاڑی ان سے گھل مل گئے۔

تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے،نسیم شاہ

اس موقع پر قومی کرکٹرز نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں، خود بھی عید منائیں اور دوسروں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

یاد رہے کہ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ ایک تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حال ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.