دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہدف دے دیا، پاکستان کی بیٹنگ جاری

image

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر نیوزی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی نے پاکستان کو 293 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، چھ رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری عبداللہ شفیق صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، سات کے اسکور پر بابر اعظم بھی ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اسکور جب نو رنز پر پہنچا تو امام ابحق بھی تین رنز بنا کر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، 31 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا بھی نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

32 کے اسکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری وہ بھی صرف پانچ رنز بنا سکے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 65 کے اسکور پر گری، طیب طاہر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 72 پر پہنچا تو پاکستان کی ساتویں وکٹ محمد وسیم کی گری وہ ایک رنز بنا سکے۔

پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لئے ہیں۔

اس سے قبل ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنا سکی۔

کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔ان کی اس اننگ میں سات چھکے اور سات چوکے شامل تھے، نک کیلی 31 رنز بناکر حارث رؤف کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ محمد عباس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور سفیان مقیم نے دو دو جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.