جنوبی افریقی باؤلر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے

image

جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو رباڈا اچانک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے۔

آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے کگیسو رباڈا 2 میچز کھیلنے کے بعد اچانک جنوبی افریقا چلے گئے۔

ویمنز کرکٹ ٹیموں کی لاہور آمد، ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ 9 اپریل سے شروع

رباڈا کو گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں 10 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا، فرنچائزگجرات ٹائٹنز نے رباڈا کے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپسی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات ٹائٹنز نے ایک بیان میں کہا کہ رباڈا آئی پی ایل کے جاری سیزن سے ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس جنوبی افریقا چلے گئے ہیں۔

وہ گجرات ٹائٹنز کے پہلے 2 میچز میں شامل تھے لیکن اب وہ ایک اہم ذاتی معاملے کو حل کرنے کے لیے وطن واپس لوٹ گئے ہیں،فرنچائز نے رباڈا کی ممکنہ واپسی کے بارے میں کوئی اطلاع دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.