پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے ،انہوں نے ایک دوسرے کو چور چور کہنا شروع کردیا ہے، ان کی پارٹی میں اتنے لوگ نہیں جتنے ٹکڑے ہوچکے ہیں۔

جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار میں تھے تو سیکیورٹی میٹنگز میں نہیں بیٹھتے تھے، اب قیدی ہیں تو کہتے ہیں مجھے میٹنگز میں لے کر جاؤ، بانی پی ٹی آئی کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جن کے پلے کچھ نہ ہو ، ایسے لوگ پارٹی میں شامل ہیں جنہیں گھر والے بھی ووٹ نہ دیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی، شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ آج سے سال، 2 سال پہلے یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو سکتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ معشیت کو بحال کرنا، بجلی کو سستا کرنا کوئی چھوٹا ریلیف نہیں ہے، 16، 17 فیصد کی کمی ہے، پنجاب کو دیکھ لیں، ہماری بیٹی دن رات صوبے کو چار چاند لگا رہی ہے، آپ اپنے شہر میں دیکھیں آپ کو کام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

ن لیگ اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں، خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے اور سیکیورٹی سے متعلق میں اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے تھے، جب ابھی نندھن کا جہاز گرایا گیا تو جنرل (ر) باجوہ نے کہا کہ میٹنگ کی صدارت کریں لیکن وہ نہیں آئے اور اب کہتے ہیں کہ مجھے میٹنگ میں بلاؤ، ورنہ میں پارٹی کو بھی شرکت نہیں کرنے دوں گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب عمران خان قیدی نمبر 804 ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے میٹنگ میں بلاؤ، کیا اس سے بڑا کوئی تضاد ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کئی منصوبے چل رہے ہیں ، کیا آپ نے پی ٹی آئی کے دور میں یہ باتیں سنی تھیں؟


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.