وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،حنیف عباسی

image

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلا س میں ریلوے انفراسٹرکچراورڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،انہوں نے ہدایت دی کہ کیماڑی ،حیدرآباد سیکشن پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔

معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ایم ایل ون پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے خاتمے کیلئے ایک سال کا ٹاسک دے دیا گیا،ٹریک بحالی پراجیکٹس پر کام تیز کرنےاور 4 ٹیمپنگ مشینیں قابل استعمال بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ایلی ویٹربھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی ابتدا راولپنڈی اسٹیشن سے کی جائے گی،حنیف عباسی نے مزید ہدایت دی کہ مال گاڑیوں سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جائے، لیکج روکی جائے،

مسافر ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا،اس کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کی بکنگ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی ٹیرف،پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

وزیر ریلوے نے ریلوے کالونیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی لسٹ مانگ لی،غیر متعلقہ افراد، ریٹائرڈ افسران کی ریلوے ریسٹ ہاؤسز میں رہائش پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔

تجاوزات کے خاتمہ کیلئے پنجاب اور سندھ سے آپریشن بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر ریلوے نے کمرشل پوٹینشل کی حامل ریلوے زمینوں کا بریک اپ مانگ لیا۔

تمام ڈویژنز کو ریلوے کی لِیز کی گئی زمینوں کی تفصیل جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.