اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کے بعد زبردست تیزی، 3 ہزار 300 پوائنٹس کا اضافہ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے ٹیرف میں 3 ماہ کی نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے کے خدشے کے جواب میں عالمی مارکیٹ میں ہلچل کے بعد یہ واپسی ہوئی ہے۔

پی ایس ایکس میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 9 بج کر 33 منٹ پر 3ہزار 331 پوائنٹس یا 2.92 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 891 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تاہم پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بج کر 36 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2498 پوائنٹس یا 2.14 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 651 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحان کے بعد پی ایس ایکس 3 ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2.5 فیصد کے قریب کھلا۔

معاشی ماہرین کے مطابق گزشتہ روز نشاندہی کی تھی کہ چین پر امریکی محصولات میں اضافے نے عالمی نمو میں سست روی کی وجہ سے کساد کے خطرات میں اضافہ کیا ہے، جس سے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.