وزیراعظم نے صدر مملکت سے ملاقات میں بدلتے علاقائی حالات پر مشاورت

image

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کرکے بھارتی جارحیت، پاکستان کےآپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں بھارت کو دیئے جانے والے موثر جواب بارے آگاہ کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے بھارتی جارحیت، میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت کی ملاقات میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار، امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

صدر نے کہا کہ افسوس کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع کافیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے، پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts