پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

image

آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 10,700 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9,174 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 107 ڈالر کی کمی کے بعد 4,371 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ چاندی 145 روپے کی کمی کے بعد 7,930 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US